ایف پی سی سی آئی کا حکومت سے بجلی سستی کرنے کا مطالبہ

Sep 01, 2023 | 12:31:PM
ایف پی سی سی آئی نے حکومت کو بجلی کے ریٹ کم کرنے کا مطالبہ کردیا ۔آئی ایم ایف کی اتنی بھی پابندی نہیں ہونی چائیے کہ ملک کی معیشت ہی بیٹھ جائے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اشرف خان)ایف پی سی سی آئی نے حکومت کو بجلی کے ریٹ کم کرنے کا مطالبہ کردیا ۔آئی ایم ایف کی اتنی بھی پابندی نہیں ہونی چائیے کہ ملک کی معیشت ہی بیٹھ جائے۔

 نائب صدر ایف پی سی سی آئی جمال الدین اچکزئی نے کہا ہے کہ حکومت کو ایران سے بجلی کے معاہدے کو آگے بڑھانا چاہیے۔حکومت نے ایران کے ساتھ بجلی کی ترسیل کا معاہدہ کیا ہے ایران سے پاکستان سستی بجلی لے سکتا ہے۔ڈالر اور بڑھتی بجلی کی قیمتوں سے اب ہر کوئی پریشان ہے۔ بجلی کے بلوں پر پورے ملک میں احتجاج ہورہا ہے پہلے ہی ملک میں بےروزگاری بڑھ رہی ہے۔بجلی کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی رہیں۔
بجلی کس ریٹ پر بنائی جاتی ہے اور عوام کو کس ریٹ پر دی جاتی ہے کچھ نہیں پتہ،چارجز اور قرض کا بوجھ عوام پر نہیں ڈالنا چائیے۔جو فیصلے ہورہے ہیں اس سے مہنگائی رکنے کا نام ہی نہیں لے گی ۔ 
آئی ایم ایف کی اتنی بھی پابندی نہیں ہونی چائیے کہ ملک کی معیشت ہی بیٹھ جائے،ملک کی معیشت کو چلانے کے لئے درست فیصلے کرنے ہونگے۔

مزید پڑھیں: سموگ تدارک سے متعلق کیس کی سماعت،ناقص انتظامات پرعدالت برہم

 نگران حکومت سے مطالبہ ہے کہ بجلی کے ریٹ میں ہر صورت کمی کی جائےایران کے ساتھ جو بجلی کے معاہدے ہوئے اس کو آگے بڑھایا جائے۔