عالمی مارکیٹ میں خام تیل مزید سستا 

Sep 01, 2022 | 15:37:PM
عالمی مارکیٹ, خام تیل, سستا,  چین, فی بیرل, حکومت پاکستان, ڈالر
کیپشن: عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) عالمی مارکیٹ میں خام تیل مزید سستا  ہو گیا،مختلف ممالک میں تیزی سے شرح سود بڑھنے پر سرمایہ کار محتاط ہوگئے۔

رپورٹ  کے مطابق مختلف ممالک میں شرح سود بڑھنے سے معاشی نمو میں کمی اور ایندھن کی طلب میں کمی کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں، چین میں ایک بار پھر سے کویڈ پھلنے کے خطرے پر پابندیاں لگنے کے خدشات پر خام تیل سستا ہورہا ہے ،عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل 2 ڈالر سستا ہوکر 87.60ڈالر فی بیرل تک گرگیا،لندن برینٹ آئل 2 ڈالر سستا ہوکر 93.60ڈالر فی بیرل تک گرگیا ۔

ماہ اگست میں امریکی خام تیل 9.20 فیصد سستا ہوکر 89.55 ڈالر فی بیرل پربند ہوا تھا،ماہ اگست میں لندن برینٹ آئل 13 فیصد کمی سے 95.64 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا تھا۔

یاد رہے کہ حکومت پاکستان نے ریلیف دینے کے بجائے عوام پرگزشتہ روز پیٹرول بم گرا دیا تھا، پیٹرول2 روپے 7 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا گیاجس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 235 روپے 98 پیسے فی لٹرہو گئی، اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 79 پیسے فی لٹر اضافہ کردیاگیا،لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 201 روپے 54 پیسے فی لٹر مقررہو گئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 99 پیسے فی لٹر اضافہ کیاگیا،ہائی سپیڈڈیزل کی نئی قیمت 247 روپے 43 پیسے فی لٹر ہو گئی،اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10روپے 92 پیسے اضافہ کردیاگیا ہے۔

دوسری جانب  روپیہ کی قدر بحال ہونے لگی،انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا، انٹر بینک میں امریکی کرنسی مسلسل گراوٹ کا شکار ہو رہی ہے،انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر 2 روپے 25 پیسے سستا ہو گیا،ڈالر 218 روپے 75 پیسے سے کم ہوکر 216 روپے 50 پیسے تک گرگیا ۔

 ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے بعد سیلاب متاثرین کیلئے اقوام متحدہ سمیت دیگر اداروں اور ممالک کی ذرمبادلہ میں مالی امداد آنے سے ڈالر کی تنزلی جاری ہے،آئل امپورٹ بل میں نمایاں کمی سے معیشت کو سہارا ملے گا۔