آئی ایم ایف پاکستان کے بعد ایک اور ملک کی مدد کو آگیا

Sep 01, 2022 | 13:13:PM
 آئی ایم ایف ,سری لنکا ,بیل آؤٹ پیکج,24نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کے بعد آئی ایم ایف ایک اور ملک کی مدد کو آگیا ،عالمی مالیاتی ادارے نے دیوالیہ پن کے شکار سری لنکا کے ساتھ 4 برس کےدوران 2ارب 90 کروڑ ڈالر کا بیل آؤٹ پیکج فراہم کرنے کے لے اسٹاف لیول معاہدہ کرلیا ہے۔ اپریل میں اپنے 51 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے کی وجہ سے دیوالیہ ہوگیا تھا۔

عالمی نیوز ایجنسی کے مطابق  مالی امداد اپریل میں دیوالیہ ہونے والے جزیرہ نما ملک کے 51 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضوں کی تنظیم نو سے مشروط کی گئی ہے۔کولمبو میں 9 روز سے جاری مذاکرات کے بعد اپنے ایک بیان میں آئی ایم ایف نے کہا کہ سری لنکا کو فراہم کردہ اس نئے پروگرام کا مقصد میکرو اکنامک استحکام اور قرضوں کی واپسی کو بحال کرنا ہے۔ قرضوں کی پائیداری کو یقینی بنانے اور مالیاتی خلا کو پر کرنے کے لیے سری لنکا کے قرض دہندگان سے قرض میں ریلیف اور کثیرالجہتی شراکت داروں سے اضافی فنانسنگ کی ضرورت ہوگی۔

ضرور پڑھیں: پاکستان کی ڈوبتی معیشت کیلئے اچھی خبر

 آئی ایم ایف کی جانب سے مالی مدد فراہم کیے جانے سے قبل، سری لنکا کے سرکاری قرض دہندگان سے قرض کی تسلسل کے ساتھ واپسی کو بحال کرنے کے لیے مالیاتی یقین دہانیاں اور نجی قرض دہندگان کے ساتھ باہمی تعاون کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے سنجیدہ کوشش کرنا بہت ضروری ہے۔