فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ۔۔بجلی1 روپے37 پیسےفی یونٹ مہنگی کر نے کا فیصلہ

Sep 01, 2021 | 20:47:PM
 فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ۔۔بجلی1 روپے37 پیسےفی یونٹ مہنگی کر نے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نیپرا نے جولائی میں ایل این جی کی قلت کے باعث فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی فی یونٹ بجلی ایک روپے 37پیسے تک مہنگی ہونے کا تعین کر لیا ،جولائی کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین پر 21 ارب روپے منتقل ہوں گے، نیپرا کی طرف سے فیصلہ آئندہ ہفتے جاری کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمبٹ کی درخواست کی سماعت چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت ہوئی ،سی پی پی اے نے فی یونٹ بجلی ایک روپیہ 46 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی ،سی پی پی اے حکام نے موقف اختیار کیا کہ بجلی مہنگی ہونے کی وجہ پاور پلانٹس کو وقت پر ایل این جی نہ ملنا بتایا گیا ۔ممبر سندھ نیپرا رفیق احمد شیخ نے کہا کہ ناقص منصوبہ بندی کی سزا عوام کو نہیں دے سکتے ۔سماعت کو بتایا گیا کہ مہنگی ایل این جی کے باعث صارفین پر 9ارب 60کروڑ روپے کا بوجھ منتقل ہو گا ۔چیئرمین نیپرا نے کہا کہ اتھارٹی کو بھی اس بات کا بہت احساس ہے کہ یہ مجوزہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ بہت زیادہ ہے، چیئرمین نیپرا نے ایل این جی ضروریات پر مبنی سالانہ پیداواری پلان کی تفصیلات طلب کر لیں تاکہ حکومت کو سفارشات بھجوائی جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیب نے رانا ثنا اللہ کیخلاف انکوائری کی منظوری دیدی