بروتھا میں کثیر ملکی سپیشل فورسز مشق اختتام پذیر

Oct 01, 2023 | 17:11:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) بروتھا میں کثیر ملکی سپیشل فورسز مشق اختتام پذیر ہو گئی، مشق کے اختتام پر شاندار تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔

ستمبر سے جاری مشق میں پاکستان،قازقستان،قطر، ترکیہ، ازبکستان کی اسپیشل فورسز کے دستے شریک تھے۔ کور کمانڈر پشاور مشقوں کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھےً جبکہ ڈی جی ملٹری ٹریننگ، جی او سی اسپیشل سروسز گروپ، دوست مملک کے فوجی حکام بھی اختتامی تقریب میں شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانیوں کے گرد گھیرا تنگ،300سے زائدگرفتار

پاک آرمی کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق اٹرنل  برادر ہڈ 2 کے نام سے مشقوں  کےدوران شرکانے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کامظاہرہ کیا، مشقوں کامقصدبرادرممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مزیدمضبوط بناناتھا، مشقوں کےدوران انسداددہشتگردی  اورفوجی تعاون کےپہلوشامل تھے۔