کالعدم ٹی ٹی پی ہتھیار ڈال دے تو معاف کر دیں گے۔۔وزیراعظم 

Oct 01, 2021 | 16:43:PM
 کالعدم ٹی ٹی پی ہتھیار ڈال دے تو معاف کر دیں گے۔۔وزیراعظم 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان کالعدم ٹی ٹی پی سے غیر مسلح ہونے کا مطالبہ کرتاہے ، اگر وہ ہتھیارڈ ال دیں تو  عام شہریوں کی طرح رہ سکتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ عسکری حل پر یقین نہیں رکھتا، کالعدم ٹی ٹی پی کے کچھ گروپس کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور کچھ گروپس سے بات کرنا چاہتا ہوں ۔

وزیراعظم کا کہنا تھا میں نےہمیشہ  کہا کہ افغانستان کے مسئلے کا فوجی حل نہیں ہے ۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات میں افغان طالبان مدد کر رہے ہیں اور یہ بات چیت افغانستان میں چل رہی ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ کسی بھی مسئلے کا حل طاقت نہیں مذاکرات ہیں ، کالعدم ٹی ٹی پی کے بعض لوگ امن مذاکرات کیلئے رضامندہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کو بڑا ریلیف مل گیا