مہنگائی کم کرنے کیلئے انتظامی ایکشن لینگے: شوکت ترین
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ کچھ روز میں گھی سستا ہو کر 300 روپے فی کلو پر آ جائے گا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ساڑھے 12 ملین گھرانوں کو ڈائریکٹ فوڈ سبسڈی دی جائے گی،40 فیصد آبادی اس ڈائریکٹ سبسڈی سے فائدہ اٹھا سکے گی۔
انہوں نے کہا کہ مڈل مین بہت زیادہ منافع کماتا ہے، پرائس مجسٹریٹ کے عہدے کو دوبارہ سے بحال کیا جا رہا ہے، مہنگائی کم کرنے کے لیے انتظامی ایکشن لیے جائیں گے۔
شوکت ترین نے کہا کہ ایف بی آر نے ہدف سے زیادہ ریونیو حاصل کیا ہے، معیشت ترقی کرے گی تو اس کے اثرات عوام کو نظر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ کامیاب پاکستان پروگرام لانچ کرنے لگے ہیں، چھوٹے کسانوں کو ہر فصل کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے بلا سود قرض دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: لڑکی نے موبائل فون مار کر بوائے فرینڈ کی جان لے لی