دوست مزاری کے حوالےسےعدالت سے اہم خبر

Nov 01, 2022 | 18:42:PM
فائل فوٹو
کیپشن: دوست مزاری کے حوالےسےعدالت سے اہم خبر
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )لاہور کی مقامی عدالت نے پنجاب اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کو مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن پنجاب کے حوالے کردیا۔ لاہورکی مقامی عدالت میں سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف اراضی کیس کی سماعت ہوئی تو اینٹی کرپشن حکام نے مزید جسمانی ریمانڈ مانگا۔

دوست مزاری کے وکیل نے کہا کہ تمام ریکارڈ سرکاری دفتر میں موجود ہے، ہائیکورٹ ملتان بینچ نے اینٹی کرپشن کے نوٹسز کو معطل کررکھا ہے، اینٹی کرپشن نے غیر قانونی گرفتارکیا ،لہٰذا سرکاری وکیل کی خواہش پر جسمانی ریمانڈ نہیں دیا جا سکتا۔بعد ازاں عدالت نے دوست مزاری کو مزید دو روزجسمانی ریمانڈپراینٹی کرپشن کے حوالے کردیا اور آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ بھی طلب کرلی۔

دوسری جانب سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں دوست مزاری کا کہنا تھاکہ اسپتال میں دادا کی عیادت کیلئے گیا تو 10 سے 15 افراد نے مجھے اسپتال سے اغوا کر لیا۔

ان کا کہنا تھاکہ پنجاب میں کونسی تبدیلی آئی؟ کون سی دودھ کی نہریں بہا دی گئیں، تبدیلی کا نعرہ یہ ہے کہ آپ نے دوسروں پر جھوٹے مقدمے بنائے۔

دوست مزاری کا کہنا تھاکہ پاکستان کے آئین کے ساتھ پہلے بھی تھا آج بھی ساتھ کھڑا ہوں، قانون سے بھاگنے والا نہیں ہوں، چور ہوں نہ دو نمبر بندہ ہوں، یہ گرفتار کرنے آئے میں ان کے ساتھ چلا گیا۔