(مانیٹر نگ ڈیسک )ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے بدترین شکست کے بعد سابق بھارتی کرکٹرز بھی بو کھلاگئے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پرو گرا م میں گفتگو کر تے ہو ئےبھارت کے سابق کرکٹر سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ اب ہمیں دعا کرنی ہو گی کہ افغانستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کو بری طرح ہرائے۔انہوں نے کہا کہ جیسا نیوزی لینڈ کی ٹیم کھیل رہی ہے ، افغانستان کا جیتنا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ فائنل الیون ہی درست نہیں ، اس لیے یہ سب کچھ دیکھنا پڑ رہا ہے۔
اسی طرح ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ ہم صرف ٹیم سلیکشن کی وجہ سے نہیں بلکہ اچھے سٹروک نہ کھیلنے کی وجہ سے ہار ے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:نیوزی لینڈ سے شکست کےبعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے بڑا اعلان کر دیا