احتیاط ورنہ۔۔۔۔پنجاب میں مکمل لاک ڈاﺅن 

May 01, 2021 | 21:39:PM
احتیاط ورنہ۔۔۔۔پنجاب میں مکمل لاک ڈاﺅن 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب نے مکمل لاک ڈاﺅن لگانے کا عندیہ د یتے ہوئے کہا ہے کہ اگرصورتحال میں بہتری نہ آئی تو لاک ڈاؤن کے سوا کوئی چارہ نہیں رہے گا ۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لاہور میں کورونا کیسوں کی مثبت شرح خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے۔ شہریوں کی زندگیو ں کے تحفظ کیلئے 2 روز کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کیا ہے۔عثمان بزدار نے شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ گھروں میں رہیں، بلاضرورت باہر نہ نکلیں ۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے دیگر شہروں میں بھی مثبت کیسوں اور شرح اموات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ صورتحال کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لے کر ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں ہماری سب سے زیادہ توجہ انسانی زندگیوں کی حفاظت ہے ،شہریوں کو کورونا سے محفوظ بنانے کیلئے جو انسانی بس میں ہوا، وہ کریں گے ۔
انہوں نے کہاپنجاب کابینہ نے لاہور سمیت زیادہ مثبت شرح والے شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز دی ہے۔ مریضوں کی تعداد بڑھنے سے ہیلتھ پروفیشنلز بھی دباؤ کا شکار ہیں۔ شہریوں کی جانب سے ذمہ داری کے مظاہرے سے بیماری کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملے گی۔ کورونا سے بچاؤ کیلئے شہری ماسک پہنیں، سماجی فاصلے رکھیں ۔ احتیاط سے اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں۔ ایس او پیز پر عملدرآمد آپ کے اپنے مفاد میں ہے۔  

یہ بھی پڑھیں۔ کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کر گئی ۔۔مساجد میں اعتکاف پر پابندی