جیت شفاف ہے تو کسی کو دوبارہ گنتی میں پریشانی نہیں ہونی چاہئے۔مریم نواز

May 01, 2021 | 20:00:PM
جیت شفاف ہے تو کسی کو دوبارہ گنتی میں پریشانی نہیں ہونی چاہئے۔مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) مسلم لیگ (ن) کی نائب صد رمریم نواز نے کہا ہے کہ اگراین اے249کی جیت شفاف ہے تو کسی جماعت کو دوبارہ گنتی کرانے میں پریشانی کیوں ہے ۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جیت کا مارجن چند سو ووٹ کا ہے جبکہ مسترد شدہ ووٹ جیت کے فرق سے زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانچ فیصد سے کم فرق پر دوبارہ گنتی ہمارا قانونی و آئینی حق ہے ، چیف الیکشن کمشنر سے درخواست ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو اس کا یہ حق دیں۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کی درخواست منظور کرتے ہوئے این اے 249 کے حتمی نتائج روکنے کا حکم دے دیااور دوبارہ گنتی کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی۔ شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کا انتخاب ڈسکہ سے بھی زیادہ متنازعہ بن چکا ہے، سو سے زائد فارم 45 پر دستخط ہی نہیں، آر او سے ڈیٹا مانگا تو انہوں نے درخواست مسترد کر دی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے روز آر او کے پاس گئے، آر او نے کہا میرے پاس تفصیلات نہیں ہیں، ہمیں فارم 45 کا ریکارڈ نہیں دیا گیا، 6 گھنٹے گزرنے کے باوجود کئی پولنگ سٹیشنز کے رزلٹ نہیں آئے تھے۔لیگی رہنما نے مزید کہ الیکشن شفاف نہ رکھا جائے تو سوال کھڑے ہوتے ہیں، 100 سے زائد فارم 45 پر دستخط ہی نہیں ہیں، ہمارے پاس جو ڈیٹا آیا ہے اس میں ووٹ زیادہ ہیں، نتائج میں بے ضابطگیاں ہیں، دوبارہ گنتی کے علاوہ حل نہیں۔ 
درخواست منظور کرتے ہوے الیکشن کمیشن نے تمام امیدواروں کو نوٹس جاری کر دیئے ۔ 4 مئی کو لیگی رہنما کی درخواست سنی جائے گی۔ لیگی رہنما مفتاح اسماعیل نے چیف الیکشن کمشنر سے این اے 249 میں دوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں۔بلاول اپنے قد کے مطابق بات کریں۔۔شاہد خاقان عباسی