اپنے ہی اغواء کا ڈرامہ رچا کر 80لاکھ مانگنے والا گرفتار

May 01, 2021 | 09:32:AM
اپنے اغوا کا ڈرامہ رچانے والا گرفتار
کیپشن: اپنے اغوا کا ڈرامہ رچانے والا گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں پولیس نے اپنے ہی اغواء کا ڈرامہ رچا کر گھر والوں سے تاوان مانگنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

 پولیس کے مطابق ملزم نواز کو علی پور چٹھہ سے گرفتار کیا گیا۔گوجرانوالہ کے علاقے نوکھر کے رہائشی ملزم نواز نے کاروبار کے لیے والد سے رقم مانگی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ والد سے رقم نہ ملنے پر ملزم 2 روز قبل گھر سے غائب ہو گیا تھا۔

خیال رہےملزم نے اپنی رہائی کے بدلے 80 لاکھ روپے مانگے تھے۔ملزم کے والدین نے پولیس کو صورتِ حال سے آگاہ کیا تو تحقیقات کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:    عمرے کے دوران مانگی سب دعائیں قبول ہوئیں،ندا یاسر