فرح گوگی کیخلاف کرپشن کے مقدمات، انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ

Mar 01, 2023 | 15:46:PM
فرح گوگی کیخلاف کرپشن کے مقدمات، انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ
کیپشن: فرح گوگی (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ایف آئی اے نے فرحت شہزادی المعروف فرح گوگی کو پاکستان لانے کیلئے انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق اس حوالے سے وزارتِ داخلہ سے اجازت مانگ لی گئی ہے۔

ایف آئی اے کے ذرائع نے بتایا ہے کہ فرحت شہزادی کو اشتہاری قرار دینے کیلئے عدالت سے ریڈ وارنٹ حاصل کیے جائیں گے، فرحت شہزادی کے خلاف انٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان نے جیل بھرو تحریک معطل کر دی، انتخابی مہم کا اعلان

ذرائع سے مزید پتہ چلا ہے کہ فرحت شہزادی کے خلاف اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایات پر مقدمہ درج کیا گیا تھا، فرحت شہزادی کے اکاؤنٹس میں غیر معمولی ٹرانزیکشنز ہوئیں۔