بے اولادوں کیلئے خوشخبری۔۔حکومت کا اہم فیصلہ

Mar 01, 2022 | 21:06:PM
بے اولاد۔خوشخبری۔ٹیسٹ ٹیوب۔بے بی۔پیدائش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پنجاب حکومت نے اولاد سے محروم جوڑوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے سرکاری سطح پر ٹیسٹ ٹیوب بے بی کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی سیکٹر کے تحت ٹیسٹ ٹیوب سے پیدائش کی سہولت پر لاکھوں روپے کی لاگت آتی ہے لیکن حکومت پنجاب کے تحت اب ٹیسٹ ٹیوب بے بی کی سہولت مفت دی جائے گی۔
پیدائش سے قبل بچوں میں ذہنی اور جسمانی مسائل کی مفت تشخیص بھی ہوگی، حمل کے دوران خواتین کی مختلف بیماریوں کی تشخیص کے لئے بھی ایک مرکز بنایا جائے گا۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور کے ماں بچہ ہسپتال میں پہلی بار یہ ڈیپارٹمنٹس بنائے گئے ہیں، جون سے سرکاری سطح پر ٹیسٹ ٹیوب بے بی کی بڑی سہولت دستیاب ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں۔ سلمان خان کی معروف اداکارہ سے خفیہ شادی؟ تصویر وائرل۔حقیقت سامنے آگئی