سینٹ الیکشن، یوسف رضا گیلانی نے ووٹ کیلئے وزیراعظم سے مدد مانگ لی

Mar 01, 2021 | 20:22:PM
سینٹ الیکشن، یوسف رضا گیلانی نے ووٹ کیلئے وزیراعظم سے مدد مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سینٹ الیکشن میں اسلام آباد سے پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے وزیراعظم عمران خان سے ووٹ اور حمایت مانگ لی۔
 تفصیلات کے مطا بق یوسف رضا گیلانی کی جانب سے وزیراعظم عمران خان سمیت تمام ارکان قومی اسمبلی کو خط بھجوایا ہے جس میں انہوں نے سینیٹ الیکشن کے لیے اپنے لئے ووٹ مانگا ہے۔
یوسف رضا گیلانی نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ارکان قومی اسمبلی 3 مارچ کے سینیٹ الیکشن کے لیے ووٹ دیں۔ آج کیے گئے فیصلے مستقبل کی سمت طے کریں گے۔ میں نے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہے۔
انہوں نے خط میں لکھا کہ الیکشن اپنی انا کی تسکین یا کسی حکومت کے خلاف نہیں لڑ رہا۔ امید ہے کہ 3 مارچ کو ان کی زندگی اور کردار کو مدنظر رکھ کر ارکان فیصلہ کریں گے۔