زیر تعمیر 11سپورٹس کمپلیکس کیلئے عارضی فنانشل ماڈل لانے کا فیصلہ

Jun 01, 2023 | 15:58:PM
3 سپورٹس کمپلیکس کے آپریشنل اخراجات پنجاب حکومت سے مانگنے کا فیصلہ کیا گیا۔ حکومت پنجاب سے سپورٹس کمپلیکس کے 6ماہ کے اخراجات کا مطالبہ کیا جائے گا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نایاب) 3 سپورٹس کمپلیکس کے آپریشنل اخراجات پنجاب حکومت سے مانگنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب سے سپورٹس کمپلیکس کے 6ماہ کے اخراجات کا مطالبہ کیا جائے گا۔

فی سپورٹس کمپلیکس 60لاکھ روپے ماہانہ اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے، ایک سپورٹس کمپلیکس پر 6ماہ کا خرچ 3کروڑ 60لاکھ لگایا گیا ہے۔ 6 ماہ تک 3سپورٹس کمپلیکس چلانے کا بجٹ 10کروڑ سے زائد مانگا جائیگا۔

ایل ڈی اے انجنئیرنگ ونگ ورکنگ پیپر کی منظوری لے گا۔ ورکنگ پیپرز منظوری کیلئے آئندہ گورننگ باڈی اجلاس میں پیش کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  سرگودھا: خواجہ سراؤں کے پہلے سکول کا آغاز

ایل ڈی اے نے 5سپورٹس کمپلیکس کو فوری چلانے کا عندیہ دے دیا۔ اس میں سبزہ زار، چائینہ سکیم، تاجپورہ سمیت مزید 2 کمپلیکس شامل ہیں۔

آئندہ چند روز میں وزیراعظم، نگران وزیراعلی منصوبے کا افتتاح کریں گے۔