آٹو فنانسنگ کیلئے قرض فراہمی میں 36فیصداضافہ

Jun 01, 2021 | 22:15:PM
آٹو فنانسنگ کیلئے قرض فراہمی میں 36فیصداضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)گاڑیوں کی خریداری(آٹو فنانسنگ)کیلئے فراہم کیے گئے قرضوں میں اپریل 2021 کے دوران 36 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے ۔
 اسٹیٹ بینک کے مطابق اپریل 2021 کے دوران آٹو فنانسنگ کی مد میں 293 ارب روپے کے قرضے فراہم کیے گئے ہیں جب کہ اپریل 2020 کے دوران گاڑیوں کی خریداری کیلئے فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 215 ارب روپے رہا تھا،اس طرح اپریل 2020 کے مقابلے میں اپریل 2021 کے دوران آٹو فنانسنگ میں 78 ارب روپے یعنی 36.4 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق مارچ 2021 کے مقابلے میں اپریل 2021کے دوران گاڑیوں کی خریداری کیلئے قرضوں کی فراہمی میں 2.8 فیصد اضافہ ہوا ہے ،واضح رہے کہ مارچ 2021 کے دوران آٹو فنانسنگ کا حجم 285 ارب روپے تھا جو اپریل 2021 میں 8 ارب روپے کے اضافے سے 293ارب روپے تک بڑھ گیا۔
یہ بھی پڑھیں۔معروف ماڈل کا 9 مشہور شخصیات پر شر مناک الزا م۔۔پرچہ کٹوا دیا