پی ٹی آئی حکومت نے ہمارے پراجیکٹس پر تختیاں لگانے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا۔ سعد رفیق

Jun 01, 2021 | 20:23:PM
پی ٹی آئی حکومت نے ہمارے پراجیکٹس پر تختیاں لگانے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا۔ سعد رفیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت ہمارے کاموں پر تختیاں لگا رہی ہے، جہاں تختیاں نہیں لگاسکتی ان کاموں میں نقائص نکال کر اپنے آ پ کو محب وطن ثابت کرنے کی کوشش کرتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے لیگی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انشاء اللہ آ ئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ایک بڑی سیاسی جماعت کے طور پر سامنے آئے گی ۔ وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد اعظم خان سواتی نے اوکاڑہ ریلوے اسٹیشن کی نئی عمارت کے بارے میں کہا کہ اربوں روپے عوام کے ٹیکسوں کے ضائع کردئیے اور اس اسٹیشن سے ریلوے کو کوئی فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہورہا ہے کے جواب میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اوکاڑہ ریلوے اسٹیشن کی بلڈنگ 100سال پرانی تھی ،خستہ حالی کے علاوہ خطرناک ہو چکی تھی اور پھر یہ ریلوے اسٹیشن کی نئی عمارتیں اوکاڑہ ساہیوال رائے ونڈ ودیگر عمارتیں عوامی مطالبے اور ضرورت کے تحت بنائی گئی تھیں۔ 
سعد رفیق نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے نئی ریلوے اسٹیشن کی عمارتیں عوام کو جدید سہولتیں فراہم کرنے کےلئے بنائی تھیں تاہم موجودہ حکومت ان عمارتوں کی دیکھ بھال کرنے سے بھی قاصر ہے ۔جب مسلم لیگ ن کی حکومت آئی تو ان کو ریلوے مفلوج حال میں ملی تھی چند ٹرینوں کے علاوہ باقی سب کچھ تباہ حال تھا ۔انھوں نے کہا کہ جب ہم نے ریلوے کے مردہ گھوڑے میں جان ڈال دی اوردوبارہ ریلوے کو ٹریک پر لے آئے تو عوام نے سکھ کا سانس لیا ۔
انہوں نے کہا کہ ہماری رات دن کی محنت کی وجہ سے ریلوے کا ادارہ دوبارہ مقبول ہو رہا تھا،اسی وجہ سے عوامی مطالبہ ہورہا تھا کہ پی آئی اے ادارہ کو بھی خواجہ سعد رفیق کی ذمہ داری میں ہونا چاہیے۔ ہم ریلوے کو جدید سہولتوں سے آراستہ اور ریل کے سفر کومحفوظ ترین بنانے جارہے تھے۔
 سابق ریلوے وزیر کا کہنا تھا کہ اگر اس وقت تک ہماری حکومت ہوتی تو ریلوے بہت ترقی کرتی اور تیز ترین ٹرینیں ٹریک پر ہوتیں ۔
یہ بھی پڑھیں: گرمیوں کی چھٹیوں کا آغاز ۔۔سکول کب تک بند رہیں گے ؟ جانئے