تنخواہوں اور پنشن میں 10 تا15 فیصد اضافے کی نوید

Jun 01, 2021 | 19:11:PM
 تنخواہوں اور پنشن میں 10 تا15 فیصد اضافے کی نوید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) سندھ کے بجٹ میں صوبائی ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 تا15 فیصد اضافے کا امکان ہے جبکہ مزدور کی کم ازکم اجرت میں بھی اضافے کا فیصلہ متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق مالی سال 22-2021 سندھ بجٹ کی تجاویز سامنے آگئیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں صوبائی ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 تا15 فیصد اضافے کا امکان ہے، گریڈ1تا15کے ملازمین کی تنخواہوں میں 15فیصد جبکہ گریڈ 16اوراوپر کے افسران کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع سندھ حکومت نے کہا ہے کہ سندھ کا بجٹ رواں ماہ کے دوسرے ہفتے میں پیش کئے جانے کا امکان ہے ، بجٹ کیلئے پنشن میں بھی اضافے کیلئے سفارشات تیار کرلی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ مالی سال بجٹ میں مزدور کی کم ازکم اجرت میں بھی اضافے کا فیصلہ متوقع ہے۔خیال رہے وفاقی حکومت کی جانب سے نئے مالی سال کا بجٹ 11 جون کو پیش کئے جانے کا امکان ہے، وفاق نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے پر غور شروع کر دیا ہے، اس سلسلے میں صوبوں سے مشاورت کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ بابراعظم کا رشتہ طے ، شادی کب ہو گی اور لڑکی کون ہے ؟ جانیئے