کورونا کی حفاظتی ویکسین ’’پاک ویک‘‘کی آج لانچنگ

Jun 01, 2021 | 14:12:PM
کورونا کی حفاظتی ویکسین ’’پاک ویک‘‘کی آج لانچنگ
کیپشن: ویکسین ’’پاک ویک‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کورونا وائرس کے خاتمہ کے لئے اقدامات جاری،پاکستان میں تیار ویکسین "پاک ویک" کی آج لانچنگ کی جائے گی، ویکسین چین سے درآمد سائنو ویک کے خام مال سے تیار کی گئی ہے۔

وزارت قومی صحت کورونا وائرس کی حفاظتی ویکسین پاک ویک کو 18 سال سے زائد عمر کے افراد کو لگانے کیلئے لانچ کرے گی۔ پاک ویک ویکسین قومی ادارہ صحت میں تیار کی گی ہے جس کا خام مال اور تیکنکی صلاحیت چین نے فراہم کی ہے۔وزارت قومی صحت نے ابتدائی طورپر قومی ادارہ صحت کو پاک ویک کی تیس لاکھ ڈوز تیار کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔ پاک ویک کی مینوفیکچرنگ ، پیکنگ اور میٹریل قومی ادارہ صحت میں تیار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا : مزید 71افراد انتقال کر گئے، مثبت کیسز کی شرح کم ہو گئی