پی ٹی آئی کے 2 باغی اراکین قومی اسمبلی کو اہم عہدے مل گئے

Jul 01, 2022 | 12:07:PM
پی ٹی آئی،باغی اراکین،قومی اسمبلی،قائمہ کمیٹیاں،شہباز شریف
کیپشن: جویریہ ظفر آہیر انفارمیشن اور براڈ کاسٹنگ کمیٹی کی چیئرپرسن بن گئی ہیں/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے 2 منحرف اراکین قومی اسمبلی کو قائمہ کمیٹیوں کا چیئر مین بنایا گیا ہے۔ گزشتہ روز 8 قائمہ کمیٹیوں کے چیئرپرسنز کا انتخاب کیا گیا جن میں پی ٹی آئی رکن اسمبلی بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، عمران خان کا بڑا بیان آگیا

یہ بھی پڑھیں:لاہور ہائیکوٹ کے فیصلے کا معاملہ: سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی

 ذرائع کے مطابق اپریل میں شہباز شریف کے نئے وزیر اعظم کے طور پر انتخاب کے وقت پی ٹی آئی کے ارکان کے بڑے پیمانے پر استعفوں کے بعد کمیٹیاں سربراہوں سے محروم ہو گئی تھیں۔

 قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے الگ الگ ہینڈ آؤٹ کے مطابق ملتان سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی احمد حسین ڈیہر کو قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے

 جبکہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی پی ٹی آئی کی جویریہ ظفر آہیر انفارمیشن اور براڈ کاسٹنگ کمیٹی کی چیئرپرسن بن گئی ہیں۔