ٹرین میں خاتون سے مبینہ زیادتی کا معاملہ، ابتدائی میڈیکل مکمل کرلیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) کراچی سے راولپنڈی جانے والی ٹرین کی مسافر خاتون نے 2 سکیورٹی گارڈز پر مبینہ زیادتی کا الزام لگایا تھا۔ جس کے بعد ریلوے پولیس نے فیصل آباد میں دونوں سکیورٹی گارڈز کو حراست میں لے لیا۔
زیرحراست سکیورٹی گارڈز نے پولیس کو بتایا کہ خاتون ٹرین میں بغیر ٹکٹ سفرکررہی تھی، بغیر ٹکٹ سفر کرنے پر خاتون کو پکڑاجس پر خاتون نے زیادتی کا الزام لگا دیا۔
ریلوے پولیس کی جانب سے میڈیکل کے لیے متاثرہ خاتون کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں میڈیکل چیک اپ مکمل ہونے کے بعد ابتدائی میڈیکل رپورٹ جاری کر دی گئی۔
ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق خاتون پر تشدد یا زیادتی کےشواہد نہیں ملے ہیں۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کے ڈی این اے کے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں جنہیں لاہور بھیجا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: معروف رائٹر نے دانیہ شاہ کو بھی عامر لیاقت کی موت کا ذمہ دار قرار دیدیا