تمام پولیس افسران کو اساتذہ کو سلیوٹ اور تعظیم کرنے کے احکامات جاری 

Jan 01, 2024 | 22:49:PM
 تمام پولیس افسران کو اساتذہ کو سلیوٹ اور تعظیم کرنے کے احکامات جاری 
کیپشن: پولیس اہلکار ٹیچر کو سلیوٹ کرتے ہوئے، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سبحان اللہ خان)سوات کے ضلعی پولیس آفیسر (ڈی پی او) شفیع اللہ گنڈاپور نے ضلع بھر میں تمام پولیس افسران کو اساتذہ کو سلیوٹ اور تعظیم کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔
ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانسٹیبل سے لےکر سینئر رینک تک کے تمام پولیس افسران جب کسی بھی استاد سے ملیں توسلیوٹ کریں، ہدایت نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ جب بھی کوئی استاد کسی پولیس سٹیشن/پولیس چوکیوں اور چیک پوسٹوں پر آئے گا تو انہیں پہلے سلیوٹ کریں اور انہیں اولین ترجیح دی جائے گی اور انہیں انتظار میں نہیں رکھا جائے گا اورقانون کے مطابق ان کے مسائل کو فوری طور پر حل کئے جائیں۔
 انہوں نے مزید کہا کہ سڑکوں پر کسی استاد کی طرف سے معمولی غلطی برتنے کی صورت میں انہیں شائستگی سے خبردار کرکے احترام کے ساتھ چھوڑا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: بادل کہاں کہاں برسیں گے؟محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کر دی