پنجاب حکومت کانئے سال کا بڑا تحفہ، ڈرائیونگ لائسنس پرانی فیسوں پر بنانے کا اعلان

Jan 01, 2024 | 11:33:AM
 پنجاب حکومت کانئے سال کا بڑا تحفہ، ڈرائیونگ لائسنس پرانی فیسوں پر بنانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)نگراں وزیراعلیٰ پنجاب  محسن نقوی نے  ڈرائیونگ لائسنس پرانی فیس کے ساتھ بنوانے کی تاریخ میں توسیع کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق  نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نئے سال کا بڑا تحفہ دے دیا ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نئے سال کی خوشی میں پرانی فیس کے ساتھ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی تاریخ میں  9جنوری تک شہری پرانی فیس اداکرکےلائسنس بنواسکتےہیں، 10 تاریخ سے نئی فیسوں کے ساتھ ڈرائیونگ لائسنس بنائے جائیں گے۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے مزید کہا ہے کہ 9 دن کیلئے مزید ریلیف دے رہے ہیں، ابھی بھی شہریوں کے پاس ٹائم ہے کہ کئی گنا زیادہ فیسوں سے بچیں اور اپنے لائسنس بنوائیں۔ 

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اپگریڈیشن کےبعد36تھانوں کاورچوئل افتتاح کیا،وزیراعلیٰ نےتھانہ گلشن اقبال کی عمارت کابھی باضابطہ افتتاح کیا، انہوں نے کارپٹیڈ حوالات،نیاماحول،آرام دہ صوفےوکرسیاں، یونیفارم میں ملبوس فرنٹ ڈیسک کےعملے کا بھی جائزہ لیا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےتھانہ گلشن اقبال کی عمارت کے مختلف شعبوں کا معائنہ اورفرنٹ ڈیسک کا جائزہ لیا،ویٹنگ روم،ایس ایچ او روم، آئی ٹی روم اور میٹنگ روم کا معائنہ کیا۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نےسائلین کیلئےبہترین سہولتوں کی فراہمی کےاقدام کوسراہا، جبکہ آئی جی پنجاب نے  تھانوں کی اپگریڈیشن اورسائلین کیلئےفراہم کردہ سہولیات کے بارےبریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں:سال 2024،چیف جسٹس ہائیکورٹ سمیت 17ججز ریٹائرہوجائیں گے

دوسری جانب  وزیراعلیٰ محسن نقوی  نے گزشتہ رات گئےکنٹرولڈ ایکسس کوریڈوربندروڈپراجیکٹ کاتفصیلی دورہ کیا،وزیراعلیٰ نے2گھنٹےتک7.3کلومیٹرپراجیکٹ پرپیشرفت کاجائزہ لیا،پیکج ون کا 50 فیصد اور پیکج 2 کا 38 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ   31 جنوری تک پراجیکٹ مکمل کرنےکی ڈیڈ لائن دیدی ۔

محسن نقوی نے کہا کہ  میگاپراجیکٹ میں ایک دن کی بھی تاخیر نہیں ہونی چاہیے، وزیر اعلی محسن نقوی نے منصوبےکووقت سےقبل پایہ تکمیل تک پہنچانےکیلئےدن رات کام کی ہدایت دی ،وزیراعلیٰ نے پراجیکٹ کیلئےمٹی سپلائی کرنیوالےکنٹریکٹرسےبھتہ لینےکانوٹس لیتے ہوئے بھتہ مافیا کیخلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کا حکم دیدیا،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے موقع پر ہی پولیس کو احکامات جاری کئے۔

وزیراعلی نے بابوصابوسےسگیاں تک پیکج2اورسگیاں سےنیازی چوک تک پیکج ون کا معائنہ کیا،منصوبےپرجاری تعمیراتی سرگرمیوں کاجائزہ لیا اور  اطراف والی دیواروں کی تعمیرکےکام کامشاہدہ کیا،وزیراعلیٰ محسن نقوی نےسائیڈوالزپرپتھرکےچوکھٹےرکھنےکےعمل کاجائزہ لیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے  دونوں کنٹریکٹرزکو کام کی رفتارتیزکرنےکی ہدایت دی  اور ڈی سی لاہورکوٹاسک  دیتے ہوئے منصوبےکی اطراف سٹرکوں پرتجاوزات مسمارکرنےکاحکم دیا ، کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا  نے  پراجیکٹ پرہونیوالی پیشرفت  سے متعلق وزیراعلی کو بریفنگ دی۔