کیا 2023 معیشت، سیاسی صورتحال اور امن و امان کے حوالے سے 2022 کی نسبت بہتر سال ہوگا؟

Jan 01, 2023 | 23:41:PM
24نیوز، صف اول، میڈیا ہائوس، ادارے، خاصا
کیپشن: سال 2023
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)24 نیوز کا شمار ملک کے صف اول کے میڈیا ہاﺅس میں ہوتا ہے، ادارے کاہمیشہ یہ خاصا رہا ہے کہ اپنے ناظرین تک سب سے پہلے اورمستند خبرپہنچائی جائے، 24 نیوز اپنے لاکھوں دینے والے ناظرین کا تہہ دل سے مشکور ہے۔
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ 24 نیوز سوشل میڈیا پر مختلف موضوعات پر پولز کا انعقاد کرتارہتا ہے ،لیکن آج ایسے موضوع کا انتخاب کیا گیا ہے جو ہر پاکستانی کے ذہن میں سوار ہے ،کیونکہ عمران خان کے دور اقتدار سے ابتک ہماراپیارا پاکستان سیاسی، معاشی اور امن وامان کے حوالے سے مشکلات میں گھراہے اور ہر شخص اپنے ملک کے بارے میں فکر مند ہے،اس وقت ملک کو تاریخی مہنگائی، معاشی بدحالی کا سامنا ہے، لوگوں کی قوت خریدجواب دے چکی ہے اور وہ اپنے بچوں کے مستقبل کے بارے میں پریشان ہیں۔
24 نیوز نے اس بار ایسے موضوع کا انتخاب کیاجس کی ہر شخص خواہش رکھتا ہے کہ کاش ایسا ہو جائے،جی ہاں آج ہمارا موضوع ہے کہ ”کیا 2023 معیشت، سیاسی صورتحال اور امن و امان کے حوالے سے 2022 کی نسبت بہتر سال ہوگا“؟
24 گھنٹے جاری رہنے والے پولز میں سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے حصہ لیا اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا،68 فیصد سوشل میڈیا صارفین نے جی ہاں میں جواب دیا جبکہ 32 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ جی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو بڑا جھٹکا، اہم رکن قومی اسمبلی کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ