راکھی ساونت کا اپنے شوہر کو راکھی باندھنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)انڈین اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے شوہر کو راکھی باندھنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ریئلٹی شو بگ باس کے سیزن 15 میں میزبان سلمان خان سے گفتگو کرتے ہوئے راکھی ساونت نے کہا کہ وہ شو ختم ہونے کے بعد اپنے شوہر رتیش کو راکھی باندھ دیں گی۔ شو کی خصوصی قسط میں جنت زبیر بطور مہمان شریک ہوئیں اور انہوں نے راکھی ساونت کی تعریف کی۔اس پر سلمان خان نے مایوس چہرہ بناتے ہوئے کہا کہ ’دیکھا دنیا تمہاری تعریف کرتی ہے صرف وہ تمہارا ہتیش۔۔۔کیا نام ہے۔۔۔رتیش؟‘۔پھر راکھی نے بھی ایسی ہی شکل بناتے ہوئے کہا کہ ’سر میں اس بار جاکر اسے راکھی باندھ دوں گی۔‘سلمان نے کسی کو گلے لگانے کی ایکٹنگ کرتے ہوئے ان سے پوچھا ’راکھی مطلب؟ ایسے باندھوگی راکھی؟‘ سلمان کی اس حرکت پر سب ہنسنے لگے۔
یا درہے کہ ہندو مذہب میں راکھی بھائی کو باندھی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں چیتے نے سیاحوں سے بھری گاڑی کودانتوں سے کھینچ لیا, ویڈیو وائرل