پی ٹی آئی وفد کی جی ڈی اے رہنماﺅں سے ملاقات، ضمنی انتخابات مشترکہ لڑنے کافیصلہ

Jan 01, 2021 | 23:01:PM
پی ٹی آئی وفد کی جی ڈی اے رہنماﺅں سے ملاقات، ضمنی انتخابات مشترکہ لڑنے کافیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سندھ میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں مشترکہ طور پر امیدوار لانے اور تعاون کےلئے پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے جی ڈی اے رہنماؤں سے ملاقات کی اور مشترکہ انتخابات لڑنے کی حکمت عملی کا فیصلہ کیا گیا۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ اورخرم شیر زمان پر مشتمل وفد فنکشنل لیگ ہاؤس پہنچا جہاں سیکرٹری جنرل فنکشنل لیگ سردار رحیم، نند کمار گوکلانی اور دیگر سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر ضمنی انتخابات، سینیٹ انتخابات سمیت دیگر سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ پیر صاحب پگارا کا غیر مشروط حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہیں اور ہم زرداری لیگ کو شکست دیں گے۔
فنکشنل لیگ کے سیکرٹری جنرل سردار رحیم کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو چاہئے کہ وہ بھی مشترکہ امیدوار لائے اور پی ٹی آئی اور ہم ملکر مشترکہ حکمت عملی بنائیں، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے مسائل حل نہیں کئے،رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں کوئی بھی نشست خالی نہیں چھوڑیں گے۔