نیوزی لینڈ میں سب سے پہلے،امریکا میں سب سے آخر میں 2021کا آغاز

Jan 01, 2021 | 10:01:AM
نیوزی لینڈ میں سب سے پہلے،امریکا میں سب سے آخر میں 2021کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)دنیا میں سب سے پہلے نیوزی لینڈ اور سب سے آخر میں امریکا میں نئے سال کا آغاز ہوا،متحدہ عرب امارات کے برج الخلیفہ ،برج العرب ،سڈنی کےہاربر برج اور آکلینڈ کے اسکائی ٹاور سے آتشبازی کا خوبصورت مظاہرہ کیا گیا،لندن اور جنوبی کوریا میں ڈرونز کے ذریعے لائٹ شو نے سماں باندھ دیا۔

نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، چین،جاپان،برطانیہ،جنوبی کوریا،تائیوان ،تھائی لینڈ امریکا اور کینیڈا سمیت دنیا بھر میں  نئے سال کا شاندار استقبال کیا گیا۔

نیوزی لینڈ  نے سب سے پہلے نئے سال کو خوش آمدید کہا،آکلینڈ کے اسکائی ٹاور پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ سڈنی ہاربر پر سال نو کے موقع پر آتش بازی کا زبردست مظاہرہ کیا گیا۔

آتش بازی کا نظارہ کرنے والوں کے لیے پرمٹ جاری کئے گئے۔نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے۔

نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر بھی جشن کا سماں  رہا،کورونا کے باعث شہریوں کی محدود تعداد کو شرکت کی اجازت ملی۔

کورونا پابندیوں کے باعث علاقے میں ہو کا عالم تھا۔جنوبی کوریا میں بھی نئے سال کا بھرپور استقبال ہوا۔ ڈرونز کے ذریعہ خوبصورت لائٹ شو نے سماں باندھ دیا۔

شمالی کوریا میں شہریوں کی بڑی تعداد نئے سال کی تقریبات کے دلفریب مناظر دیکھنے آئی۔بیجنگ میں نیو ائیر کی مناسبت سے شاندار گالا سجا۔ تائیوان میں بھی آتشبازی کے ساتھ نئے سال کو خوش آمدید کہا گیا۔ کورونا وائرس کے باعث 2021ء کی تقریبات پہلے کی طرح نہ ہو سکیں۔ کہیں عوام کو شرکت کی اجازت نہ ملی تو کہیں تقریبات کا دورانیہ کم رکھا گیا۔