وفاقی سیکرٹریٹ کے افسران کو 150 فیصد ایگزیکٹو الاؤنس دینے کا فیصلہ

Feb 01, 2023 | 19:23:PM
وفاقی سیکرٹریٹ کے افسران کو 150 فیصد ایگزیکٹو الاؤنس دینے کا فیصلہ
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی سیکرٹریٹ ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعظم نے افسران کی تنخواہوں میں موجودہ غیر منصفانہ فرق ختم کرنے کی منظوری دےدی، گریڈ 17 سے 22 کے افسران کو ایگزیکٹو الاؤنس دیا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق افسران کو 2017 کے بنیادی تنخواہ کا 150 فیصد الاؤنس ملے گا، ایگزیکٹو الاؤنس کے فیصلے کا اطلاق یکم جنوری 2023 سے ہوگا۔
ایگزیکٹو الاؤنس دینے سے متعلق فیصلہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں کمی کے بعد اچانک بڑا اضافہ