وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کی ملاقات

Feb 01, 2023 | 19:15:PM
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کی ملاقات
کیپشن: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر زو ویئر کی ملاقات،شعبہ تعلیم، صحت اور صحافیوں کی تربیت کے حوالے سے تعاون پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ برطانیہ پاکستان کا بہترین دوست ملک ہے، پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،پنجاب کے سماجی شعبوں کی ترقی کیلئے برطانیہ کا تعاون قابل تحسین ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ برطانیہ کیساتھ شراکت داری مزید بڑھانے کیلئے اقدامات کریں گے،الیکشن کمیشن کی گائیڈ لائنز کی روشنی میں شفاف انتخابات کی ذمہ داری ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کے آفٹر شاکس جاری،درجہ دوم کے گھی کا 12 کلو کا پیک 48 روپے مہنگا