شیخ رشید کی پولیس سٹیشن طلبی کا نوٹس معطل

Feb 01, 2023 | 15:59:PM
شیخ رشید کی پولیس طلبی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: شیخ رشید احمد (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیخ رشید کی پولیس سٹیشن طلبی کا نوٹس معطل کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کی جانب سے عمران خان کے قتل کی منصوبہ بندی سے متعلق بیان پر شیخ رشید کو سمن جاری کیا گیا تھا جسے شیخ رشید کی جانب سے عدالت میں چیلنج کیا گیا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے درخواست پر سماعت کی،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،شیخ رشید کے وکیل نے پولیس کے نوٹس اور مقدمہ اندراج کی درخواست پڑھ کر سنائی، اس موقع پر پولیس کا کہنا تھاکہ شیخ رشید کو متعدد مواقع دیئے گئے لیکن وہ پولیس کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروانے سے گریزاں رہے، شیخ رشید کی جانب سے پولیس پر ہراساں کرنے کا الزام بنیاد ہے۔
 جسٹس طارق محمو دجہانگیری نے استفسار کیاکہ درخواست ایس ایس پی آپریشن کے نام کیسے دی جا سکتی ہے؟مقدمہ اندراج کی درخواست تو پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او کے نام ہوتی ہے،عدالت نے شیخ رشید کو آبپارہ پولیس کی طرف سے جاری طلبی کے نوٹس کو معطل کر دیا،عدالت نے کیس کی سماعت پیر تک کیلئے ملتوی کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس کو نوٹس جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی مشروط ضمانت منظور