انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا

Dec 01, 2023 | 12:59:PM
انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) روپے کا زور چلنے لگا، ڈالر مزید سستا ہو گیا، انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید  42 پیسے کمی آ گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق روپے نے ڈالر کو پچھاڑ دیا، آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر انٹر بینک میں مزید سستا ہوا ہے، انٹر بینک میں ڈالر  20 پیسے سستا ہو کر  285 روپے سے نیچے آگیا، انٹر بینک میں ڈالر 285.17 روپے سے کم ہوکر 284.97 روپے پر بند ہوا۔

 یہ بھی پڑھیں:بجلی اور گیس کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی، فی کلو قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟ جانیے

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبارکے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 17 پیسے کا تھا۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں دوسرے سیشن کا مثبت آغاز ہوا اور تیزی کا رجحان دیکھنے کو ملا، 100 انڈیکس میں 647 پوانٹس کا اضافہ ہوا، 100 انڈیکس 61 ہزار 170 کی سطح پر ٹریڈ ہو ا۔