ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ،رکشہ مالکان پریشان

Dec 01, 2023 | 12:10:PM
ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ،رکشہ مالکان پریشان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ماعدہ وحید) ایل پی جی کی قیمتوں میں 3 روپے فی کلو اضافہ ہونے کے باعث رکشہ مالکان پریشان ہو گئے۔

مہنگائی کے وار تھم نہ سکے، بجلی اور گیس کے بعد اب ایل پی جی 3 روپے 82 پیسے فی کلو مہنگی ہو گئی، ایل پی جی کی نئی قیمت 254 روپے 86 پیسے فی کلو مقرر کر دی گئی، ایل پی جی کی بڑھتی قیمتوں سے رکشہ مالکان پریشان ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: نوکریاں ہی نوکریاں، تعلیم یافتہ افراد کیلئے بڑی خبر آ گئی

رکشہ مالکان کا کہنا ہے کہ سواریاں زیادہ کرائے پر بحث کرتی ہیں، بڑھتے کرایوں پر سواریاں رکشہ چھوڑ کر چلی جاتی ہیں۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ بڑھتی مہنگائی میں روزی کمانا انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔