عارضی جنگ بندی بغیر کسی توسیع کے ختم ،غزہ پر اسرائیلی بمباری میں بچوں سمیت 32 فلسطینی شہید

Dec 01, 2023 | 11:09:AM
عارضی جنگ بندی بغیر کسی توسیع کے ختم ،غزہ پر اسرائیلی بمباری میں بچوں سمیت 32 فلسطینی شہید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جاری 7 روزہ جنگ بندی ختم ہوگئی جس کے بعد اسرائیلی فوج نے غزہ پر حملے شروع کردیئے جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 32 فلسطینی شہید ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی میں توسیع ختم ہوتے ہی اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں نے غزہ کا رخ کیا اور وحشیانہ بمباری کی جس میں اب تک 32 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کی غزہ کےمغربی علاقے میں  بمباری جارہی ہے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کے شمالی علاقے جبالیہ میں ایک گھر کو نشانہ بنایا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں7 روز کی جنگ بندی ختم ہونے کے بعد شمالی غزہ میں دھماکے اور فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں حملہ کیا ہے ، اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ حماس نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اور اسرائیلی علاقے کی جانب فائر کیا۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی جاسوس طیاروں نے نچلی پروازیں بھی کی ہیں اور شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں گھر کو نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ مختلف علاقوں میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

تاہم اسرائیل کے اس الزام پر تاحال حماس کی جانب سے فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عارضی جنگ بندی کا ساتواں روز، مزید 8 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے 30 فلسطینی قیدی رہا

اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کا آغاز 24 نومبر سے ہوا تھا جس میں تین مرتبہ توسیع ہوئی اور آج جمعہ کی صبح جنگ بندی کا وقت ختم ہوگیا جس میں کوئی توسیع نہیں کی گئی۔