عارضی جنگ بندی کا ساتواں روز، مزید 8 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے 30 فلسطینی قیدی رہا

Dec 01, 2023 | 10:06:AM
عارضی جنگ بندی کا ساتواں روز، مزید 8 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے 30 فلسطینی قیدی رہا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
عارضی جنگ بندی کا ساتواں روز، مزید 8 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے 30 فلسطینی قیدی رہا
عارضی جنگ بندی کا ساتواں روز، مزید 8 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے 30 فلسطینی قیدی رہا
عارضی جنگ بندی کا ساتواں روز، مزید 8 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے 30 فلسطینی قیدی رہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) حماس اور اسرائیل کے درمیان عارضی جنگ بندی کے ساتویں روز حماس نے مزید 8 اسرائیلیوں کو رہا کردیا جس کے بدلے میں اسرائیلی جیل سے مزید30 فلسطینی قیدی رہا کر دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق قطر اور مصر کی ثالثی میں ہونے والی عارضی جنگ بندی کی میعاد ختم ہونے میں چند گھنٹے باقی رہ گئے ، 30 فلسطینی قیدیوں کو8 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے میں رہا کیا گیا،حماس نے پہلے فرانس کی دوہری شہریت کی حامل 21 سالہ لڑکی اور 40 سالہ خاتون کو رہا کیا جس کے بعد 2 بچوں اور 4 خواتین سمیت مزید 6 اسرائیلیوں کو رہا کیا گیا۔

اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے فلسطینیوں میں 23 بچے اور 7 خواتین شامل ہیں ، تمام فلسطینی قیدی شہری ریڈکراس کے حوالے کردیئے گئے،جمعے کے روز حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے توسیعی مدت ختم ہونے کے بعد آخری گھنٹوں میں جنگ بندی میں مزید ایک روزہ توسیع کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

ادھر عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ حماس کی جانب سے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کی تیاری کی جارہی ہے، ساتویں روز جنگ بندی آج صبح 7 بجے یا پاکستانی وقت کے مطابق 10 بجے ختم ہو رہی ہے۔

ذرائع نے کہا کہ  ثالث فی الحال جنگ بندی میں ایک اضافی دن کے لیے مضبوط اور مسلسل کوششیں کر رہے ہیں پھر اسے مزید دنوں تک بڑھانے کیلئے کام کیا جائے گا۔