پاکستان نے تاریخ رقم کردی، 4 کھلاڑیوں کا ایک ہی میچ میں ڈیبیو

Dec 01, 2022 | 15:10:PM
پاکستان نے تاریخ رقم کردی، 4 کھلاڑیوں کا ایک ہی میچ میں ڈیبیو
کیپشن: ڈیبیو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف تاریخی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے لیے لائن اپ میں چار ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے۔ یہ تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ چار پاکستانی کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔

 ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے والے تازہ ترین کھلاڑیوں میں حارث رؤف، زاہد محمود، سعود شکیل، اور محمد علی شامل ہیں۔

پاکستان کی طرف سے چار کھلاڑیوں کا ایک ہی میچ میں ڈیبیو 19 سال پہلے کیا تھا جب محمد حفیظ، عمر گل، شبیر احمد، اور یاسر حمید نے 2003  کراچی میں بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کیا تھا۔