FBRنے لاہور میں پراپرٹیز کی قیمتیں کئی گنا بڑھا دیں

Dec 01, 2021 | 23:59:PM
ایف بی آر , لاہور , پراپرٹیز,  قیمتیں,
کیپشن: ایف بی آر نے لاہور میں پراپرٹیز  کی قیمتیں کئی گنا بڑھا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر )نے لاہور میں پراپرٹیز  کی قیمتیں کئی گنا بڑھا دیں۔ 

ایف بی آر کے مطابق علامہ اقبال ٹاون لاہور میں ابدالین سوسائٹی میں رہائشی پلاٹ کی فی مرلہ قیمت 18 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے،بند روڈ سے چوک یتیم خانہ لاہور میں رہائشی پلاٹ کی قیمت 21 لاکھ 50 ہزار روپے مرلہ ،ڈی ایچ اے لاہور میں رہاشی پلاٹ کی قیمت 27 لاکھ 50ہزار روپے مرلہ،مال روڈ لاہور پر رہائشی پلاٹ کی قیمت 35 لاکھ روپے مرلہ،جیل روڈ لاہور پر رہائشی پلاٹ کی قیمت26 لاکھ 50 ہزار روپے مرلہ جبکہ ہال روڈ لاہور پر رہائشی پلاٹ کی قیمت 25لاکھ روپے مرلہ مقرر  کی گئی ہے ۔ ایف بی آر کے مطابق ایجرٹن روڈ فرنٹ سائیڈ پر رہائشی پلاٹ کی قیمت 59 لاکھ روپے مرلہ ، ایمپریس روڈ فرنٹ سائیڈ پر رہائشی پلاٹ کی قیمت 55 لاکھ 25 ہزار روپے مرلہ ،گلبرگ ظہور الہی روڈ پر رہائشی پلاٹ کی قیمت 31 لاکھ 50 ہزار روپے،عالمگیر مارکیٹ میں رہائشی پلاٹ کی قیمت ایک کروڑ روپے مرلہ جبکہ اعظم کلاتھ مارکیٹ میں رہائشی پلاٹ کی قیمت ایک کروڑ 20 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: استغراللہ۔۔خونی ڈرائیونگ۔۔ویڈیو مناظر بعض ناظرین کیلئے تکلیف دہ ہو سکتے ہیں