حکومت نے عوام کو بڑے ریلیف سے محروم کر دیا

Dec 01, 2021 | 13:47:PM
حکومت, عوام ,پیٹرولیم مصنوعات, قیمتوں, ریلیف , محروم 
کیپشن: پٹرول پمپ کر شہریوں کا رش لگا ہوا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حکومت نے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے ریلیف سے محروم کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی میں فی لیٹر 4 روپے کا اضافہ کردیا ،پیٹرول پر سیلز ٹیکس صفر سے 2 روپے 34 پیسے فی لیٹر کردیا گیا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 7.20 سے بڑھاکر 7.37 فیصد فی لیٹر کردیا گیا ،پیٹرول پر لیوی بڑھاکر ْ13 روپے 62 پیسے فی لیٹر کردی گئی جبکہ اس سے قبل پیٹرول پر 9 روپے 62 پیسے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی عائد تھی ۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی بڑھاکر 13 روپے 14 پیسے فی لیٹر،مٹی کے تیل پر لیوی 3 روپے 85 پیسے فی لیٹر بڑھادی گئی جبکہ لائٹ ڈیزل پر لیوی 3 روپے 66 پیسے فی لیٹر کردی گئی،پیٹرولیم لیوی اور سیلز ٹیکس کی نئی شرح کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:    پی آئی اے کا چار نئے طیارے خریدنے کا فیصلہ