ماسک کی ضرورت کب اور کہاں ہوتی ہے ؟

Dec 01, 2020 | 19:40:PM
 ماسک کی ضرورت کب اور کہاں ہوتی ہے ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کورونا وائرس سے تحفظ کے طورپر ماسک کا استعمال روزمرہ زندگی کا حصہ بن چکا ہے۔ ماسک پہننے سے متعلق آج بھی بہت سی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق طبی ماہرین ویکسین کی دستیابی تک ماسک اور سماجی دوری کو ہی کورونا سے بچائوکا ذریعہ تصور کرتے ہیں ۔مختلف مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ ماسک وائرس کے بڑے ذرات کو بالواسطہ طور پر چہرے کو چھونے نہیں دیتے اور یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کی ریاستیں اپنے شہریوں کو ماسک پہننے کی تاکید کررہی ہیں۔سرجیکل ماسک کے برعکس کپڑے کا ماسک کورونا وائرس سے تحفظ فراہم نہیں کرتا لیکن درحقیقت کپڑے کا ماسک بھی کورونا وائرس سے بچانے میں موثر ہے۔
تاہم سانس کے مریضوں، دو سال سے کم عمر بچوں اور وہ افراد جو کسی مدد کے بغیر ماسک نہیں ہٹاسکتے انہیں ماسک پہننے سے گریز کرنا چاہیے۔