اس سال الیکشن نہیں ہوں گے ، سینئر اینکر پرسن نے اندر کی خبر دے دی 

Aug 01, 2023 | 14:52:PM
This year, the election will not be held, Senior, Anchor Person, Inside, Khabar, 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان اس وقت معاشی و سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے ، گردشی قرضوں کی واپسی تو دوسری طرف کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ملک کا بڑا مسئلہ ہے ، ماہرین کے نزدیک اس کا بہترین حل ملک بھر میں عام انتخابات کا انعقاد ہے جو اس سال اکتوبر میں ہونے ہیں ، لیکن اب سینئر اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے انکشاف کیا ہے کہ الیکشن اس سال نہیں ہوں گے ۔
 سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹویٹر پر غریدہ فاروقی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اعدادو شمار شیئر کرتے ہوئے ساتھ ہی ، اسحاق ڈار پر طنز کیا ، غریدہ فاروقی نے لکھا ” ملکی مفاد “ میں عوام کیلئے کی جانے والی مہنگائی ، ساتھ میں لکھا کہ اس کا واضح مطلب ہے کہ الیکشن اس سال نہیں ہونے والے ۔ 


غریدہ فاروقی کا ٹویٹ کرنا تھا کہ عوام سیخ پا ہو گئے، غریدہ کو ہی آڑے ہاتھوں لے لیا کسی نے ”ملکی مفاد “ لکھنے پر تنقید کی تو کسی نے ان کی جانب سے ماضی میں کیے جانے والے اسحاق ڈار کی حمایت میں ٹویٹ کو شیئر کرتے ہوئے انہیں یاد دلایا کہ آپ ہی تھیں جو اسحاق ڈار کی شان میں قصیدے پڑھتی تھیں ۔ 


ایک صارف نے غریدہ فاروقی کا وہ ٹویٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اسحاق ڈار کی واپسی شروع ہوتے ہی ڈالر گھبرا گیا، ایک ہی دن میں 7 روپے گر گیا ۔

صارف کی جانب سے ایک ٹویٹ سکرین شاٹ شیئر کیا گیا جس میں غریدہ فاروقی نے اسحاق ڈار کے وزیر خزانہ بننے پر اپنا تجزیہ پیش کیا تھا کہ ’ شہباز شریف صاحب اور اسحاق ڈار صاحب کی جوڑی عمران خان کیلئے سب سے بری خبر ہو گی اور کسی کیلئے نہیں ، غریدہ نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ٹویٹ میں مزید کہا تھا کہ دو کام کرنے والے اور تجربہ کار لوگ؛ پاکستان اور معیشت کیلئے اچھی خبر ہے ۔