نوازشریف کب واپس آئیں گے؟ شاہد خاقان عباسی کا اہم بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نوازشریف بیمار ہیں 3 سرجریاں ہونی ہیں اس کے بعد واپس آئیں گے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ نوازشریف علاج کرانے گئے ہیں علاج کراکرہی واپس آئیں گی نوازشریف کوانصاف نہیں ملااورنہ ہی ملے گایہ حقیقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف بیمار ہیں 3 سرجریاں ہونی ہیں ایک سرجری میں6سے9ماہ لگیں گے ایک سرجری شایدلندن میں بھی نہ ہو، ایک سرجری شایدامریکامیں ہو اس لئے نوازشریف علاج کے بعدہی واپس آئیں گے۔
مریم نواز سے متعلق شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مریم نواز نے بیرون ملک جانے کی خواہش کااظہار نہیں کیا، مریم نوازعلاج کےلئے بیرون ملک جاناچاہتی ہیں توان کاحق ہے۔
پیپلزپارٹی اور پی ڈی ایم سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کوسنجیدہ نہیں لیا ہماراشکوہ بس یہ ہے، حکومتی بینچزپربیٹھنے والے کچھ سینیٹرز نے اچانک یوسف گیلانی کوووٹ دیا، ایک اپوزیشن لیڈرکی سیٹ کےلئے حکومتی ارکان ووٹ لیاگیا، معاہدہ کیاگیاتھاپی پی تبدیلی چاہتی تھی توپی ڈی ایم میں لے آتی۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کابینہ کی جانب سے وزیراعظم کی سمری مسترد ہونے کا مطلب کابینہ کا وزیراعظم پر عدم اعتماد ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی پی 84 کے ضمنی انتخاب کیلئے پی ٹی آئی نے امیدوا ر کا اعلان کر دیا