لاڑکانہ اور بوریوالا میں ٹریفک حادثات، سات بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق

Apr 01, 2021 | 19:57:PM
لاڑکانہ اور بوریوالا میں ٹریفک حادثات، سات بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاڑکانہ اور بورے والا میں ٹریفک حادثات میں 16 افراد جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 7 بچے اور 3 خواتین بھی شامل ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ بائی پاس کے قریب باراتیوں کی بس الٹ گئی، حادثے میں 8 افرادجاں بحق اور10 زخمی ہو گئے ،جاں بحق افراد میں 4بچے بھی شامل ہیں،بس کا ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث حادثہ پہنچ آیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں،چانڈکا ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔
دوسری جانب بورے والا میں لڈن روڈ پر نواحی گاﺅں 463 ای بی کے قریب مسافر کار تیز رفتاری کی باعث ٹرک کے نیچے جا گھسی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 8 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ،جاں بحق افراد میں 2 مرد، 3 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں،ریسکیو ٹیموں نے کار اور ٹرک کی باڈیز کاٹ کر مسافروں کی پھنسی ہوئی لاشوں کو نکالا اور انہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔مقامی پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، کار میں سوار تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو کہ لڈن سے لاہور جا رہے تھے۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کار ڈرائیور محمد جہانگیر ولد فیاض احمد موضع علی الدین لڈن، شہریار، مہوش زوجہ محمد عمران، احمد ولد جہانگیر عمر 4 سال، علی ولد جہانگیر عمر 7 ماہ، ماریہ دختر جہانگیر عمر 6 سال، سوہا اور بلو کے ناموں سے ہوئی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بورے والا کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانو ں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک میں اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی