(ساجد بلوچ)9 مئی کے پرتشددواقعات کے بعد پی ٹی آئی کے متعدد رہنما عمران خان کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں،اس صف میں شامل افراد کی تعداد سو تک پہنچ چکی ہے،ڈیرہ اسماعیل خان سے تحریک انصاف کے صوبائی رہنما مخدوم علی رضا شاہ نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔
مخدوم علی رضا شاہ کا کہنا ہے کہ قومی مفاد کی خاطر اس پارٹی سے راہیں جدا کرتا ہوں، 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، قوم کو سائفر کے نام پر گمراہ کیا گیا ،یہ بیرونی ایجنڈے ہے شہدائے کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔
ضرور پڑھیں :پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے ملتان سے گرفتار
اس سے قبل گزشتہ روز جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی شمالی پنجاب اور سابق صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں نے سیاست اور تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا۔پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور سابق صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا جس میں انہوں نے سیاست کو خیر باد کہہ دیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ 9 مئی کے واقعات افسوسناک ہیں، پی ٹی آئی کو خدا حافظ !
انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ 9 مئی کے دلخراش واقع کی مزمت کرتا ہوں، اب سیاست کو مزید آگے لے کر نہیں جا سکتا۔