چیئرمین نیب سے چینی سفیر کی ملاقات۔۔کرپشن کے خاتمے کی کوششوں کو سراہا

May 31, 2021 | 22:44:PM
چیئرمین نیب سے چینی سفیر کی ملاقات۔۔کرپشن کے خاتمے کی کوششوں کو سراہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)نیب کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے پولیٹیکل سیکشن کے ڈائریکٹر وانگ شنگ ڑی کے ہمراہ پیر کو نیب ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی۔
 ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں میوچل لیگل اسسٹنٹس، بدعنوانی کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشن (یو این سی اے سی) اور استعداد کار میں اضافہ کیلئے ٹریننگ کی ضروریات کو پورا کرنے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے بدعنوانی کے خاتمہ کرنے کے حوالہ سے نیب کی کارکردگی کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب احتساب سب کیلئے ، کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جسے معتبر ، قومی اور بین الاقوامی اداروں نے سراہا ہے۔

چینی سفیر نے چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی قیادت میں پاکستان سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے نیب کی کوششوں کو سراہا۔ فریقین نے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے ہر ممکن تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔
 یہ بھی پڑھیں۔شادی کی پہلی سالگرہ، شہروز سبزواری کی صدف کنول کو دلچسپ ویڈیو کیساتھ مبارکباد