محمد بھٹی کو پوسٹنگ کیلئے رشوت دینے کا الزام، ایکسین رانا اقبال کی ضمانت منظور، رہا کرنیکا حکم

Mar 31, 2023 | 10:21:AM
لاہور ہائیکورٹ نے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو پسندیدہ پوسٹنگ کیلئے رشوت دینے کے الزام میں گرفتار ایکسین رانا اقبال اشرف کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو پسندیدہ پوسٹنگ کیلئے رشوت دینے کے الزام میں گرفتار ایکسین رانا اقبال اشرف کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس شہرام سرور چوہدری نے رانا اقبال اشرف کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ ملزم کی جانب سے محمد قیصر امین رانا ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ ملزم پر الزام ہے اس نے محمد خان بھٹی کو پسندیدہ ہوسٹنگ کیلئے رشوت دی، 

وکیل صفائی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم سے دفعہ 164 کا بیان دباؤ میں لیا گیا، دباؤمیں لئے گئے دفعہ 164 کے بیان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، ملزم 2 ماہ سے جیل میں ہے، مزید تفتیش کیلئے درکار نہیں، ملزم کیخلاف 164 کے بیان کے علاوہ استغاثہ کے پاس کوئی اور ثبوت نہیں۔

سرکاری وکیل کی جانب سے ملزم کی درخواست ضمانت کی مخالفت کی گئی اور موقف اپنایا کہ ملزم کی جائیدادوں اور دوران تعیناتی اس کے ریکارڈ کو چیک کیا جا ریا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ایکسین رانا اقبال اشرف کی ضمانت بعد ازگرفتاری منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔