جہانگیر  ترین پھر متحرک۔ منحرف  دھڑوں کا مشترکہ پاور گروپ بنانے کا فیصلہ 

Mar 31, 2022 | 13:50:PM
جہانگیر  ترین پھر متحرک۔ منحرف  دھڑوں کا مشترکہ پاور گروپ بنانے کا فیصلہ 
کیپشن: جہانگیر  ترین (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر   ترین پنجاب میں پی ٹی آئی کے ناراض دھڑوں کو متحد کرنے کیلئے متحرک ہو گئے،مختلف رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطے  شروع کر دیئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پنجاب میں پی ٹی آئی کے منحرف دھڑوں کو متحد کرنے کیلئے جہانگیر ترین ایک بار پھر سرگرم ہو گئے ، جہانگیر ترین کے مختلف رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطے بھی ہوئے ہیں جس کے بعد منحرف  دھڑوں کا مشترکہ پاور گروپ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔اس حوالے سے ایک  تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جس میں ترین گروپ کی نمائندگی عون چودھری کریں گے۔ کمیٹی تینوں دھڑوں کو متحد کرنے اور مشترکہ لائحہ عمل پر غور کرے گی۔

 خیال رہے کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے معاملے پر پی ٹی آئی  کے تین گروپ عبدالعلیم خان، جہانگیر ترین اور چھینہ گروپ سامنے آئے ہیں۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ق) کے رہنما چودھری پرویزالٰہی نےوزیر اعلیٰ پنجاب  بننے کیلئے لابنگ تیز کردی اور تمام گروپوں سے رابطے کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  پنجاب کے نئے قائد ایوان کا معاملہ۔پرویزالٰہی نے  بڑا فیصلہ کر لیا