پنجاب بھر کے بلدیاتی نمائندوں نے طبل جنگ بجا دیا 

Mar 31, 2021 | 20:20:PM
 پنجاب بھر کے بلدیاتی نمائندوں نے طبل جنگ بجا دیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پنجاب بھر کے بلدیاتی نمائندوں نے دو اپریل کو عہدوں کا چارج لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر چارج اور اختیارات نہ ملے تو قانونی اورا حتجاجی راستہ اختیار کریں گے ۔
کرنل (ر)مبشر جاوید نے پنجاب کے بلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے بلدیاتی نمائندوں کے بحال ہونے کے باوجود عہدوں کا چارج نہیں دیااور اس اقدام سے پنجاب حکومت توہین عدالت کی مرتکب ہورہی ۔
 انہوں نے کہا کہ دو اپریل کو بلدیاتی نمائندے متعلقہ دفاتر پہنچ کر اپنے دفاتر کا چارج سنبھالیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ شارٹ آرڈر پر بہت کچھ ہوتا ہے،نواز شریف کھڑے کھڑے جس آرڈر پر گھر گئے وہ بھی شارٹ آرڈر تھا،اگر شارٹ آرڈر نہ مانے جاتے تو سپریم کورٹ شارٹ آرڈر جاری ہی نہ کرتی ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی نمائندوں کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرکے مزاحمت کررہی ،ڈسٹرکٹ ایدمنسٹریشن حکومت کا آلہ کار نہ بنے۔،سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں بلدیاتی ادارے بحال چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔بیمار کیا ہوئی ،حکومت کو امید ہو گئی شاید میں علاج کرانے باہر جانے لگی ہوں ، مریم نواز