صحت کی بہتر سہولیات میں پاکستان بھارت سے آگے،دنیا میں کتنا نمبر؟ اعدادوشمار آ گئے 

Jul 31, 2023 | 16:13:PM
صحت کی بہتر سہولیات میں پاکستان بھارت سے آگے،دنیا میں کتنا نمبر؟ اعدادوشمار آ گئے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان نے ہمسائیہ ملک بھارت کو صحت کی بہتر سہولیات میں پیچھے چھوڑ دیا ۔

تفصیلات کےمطابق  ’گلوبل انڈیکس ‘ کی جانب سے صحت کی سہولیات سے متعلق دنیا بھر کے ممالک کی لسٹ شیئر کی گئی ہے ، جس میں 41 ممالک کو شامل کیا گیا ہے،لسٹ ایک ہزار افراد پر فی ہسپتال بیڈز  کو لیکر بنائی گئی ہے ، لسٹ میں سب سے اوپر گرین لینڈ ہے جہاں ایک ہزار افراد کیلئے 14.4 بیڈ موجود ہیں جبکہ سب سے آخر پر مالی ہے جہاں ایک ہزار  افراد کیلئے 0.1 بیڈ موجود ہے ، افغانستان مالی سے ایک درجہ اوپر ہے جہاں ایک ہزار افراد کیلئے 0.4 بیڈز موجود ہیں ۔ 

بھارت اس لسٹ میں نائیجیریا کے برابر ہے جہاں ایک ہزار افراد کیلئے 0.5 بیڈز موجود ہیں جبکہ پاکستان بھارت سے ایک درجہ بہتر سطح پر براجمان ہے کیونکہ پاکستان میں ہزار افراد کیلئے 0.6 بیڈز موجود ہیں ۔

اس لسٹ میں بنگلہ دیش اور ایران پاکستان سے بہتر سطح پر براجمان ہیں ، بنگلہ دیش میں ایک ہزار افراد کیلئے 0.8 بیڈز جبکہ ایران میں ایک ہزار افراد کیلئے 1.6 بیڈز موجود ہیں یعنی وہاں پاکستان سے 10 فیصد زیادہ بہتر صحت کی سہولیات موجود ہیں ۔