عمران خان نے ارکان اسمبلی کو نئے انتخابات کی تیاری کا ٹاسک دیدیا

Jul 31, 2022 | 19:59:PM
تحریک انصاف، چیئرمین عمران خان، ارکان اسمبلی، نئے انتخابات کی تیاری، ٹاسک دیدیا
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ارکان اسمبلی کو نئے انتخابات کی تیاری کا ٹاسک دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ایوان وزیراعلیٰ میں ارکان اسمبلی نے ملاقات کی، عمران خان نے ارکان اسمبلی کو نئے انتخابات کیلئے تیاری کا ٹاسک دیتے ہوئے کہاکہ چھ سے آٹھ ہفتوں میں عام انتخابات کا بگل بج سکتا ہے، ارکان اسمبلی اور پارٹی تنظیمیں انتخابات کی تیاری کریں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو دو ہفتوں میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے کہاکہ تنظیمیں مکمل کی جائیں تاکہ انتخاب میں بھرپور انداز میں جائیں ۔
عمران خان نے کہاکہ 25 مئی کو چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنیوالوں کیخلاف قانون راستہ اختیار کرے گا، مجھے پتہ ہے جن لوگوں نے ہمارے ساتھ دو نمبری کی، سب کے سامنے کسی کا نام نہیں لینا چاہتا، اجلاس میں ارکان صوبائی اسمبلی نے اپنی اپنی رائے بھی دی۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کے شیراعظم وزیر کا پارلیمانی لیڈرشپ سے مستعفی ہونے کا اعلان