حکومت نے عوام پر پٹرول کے بعد ایل پی جی بم بھی گرا دیا

Jul 31, 2021 | 19:59:PM
حکومت نے عوام پر پٹرول کے بعد ایل پی جی بم بھی گرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پسی عوام پر پٹرول کے بعد ایل پی جی بم بھی گرا دیا،ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 9 روپے 58 پیسے فی کلو اضافہ کردیاگیا،نئی قیمتوں کا اطلاق اگست2021 سے ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق اوگرانے اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا ،اوگراکی جانب سے ایل پی جی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا،ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 9 روپے 58 پیسے اضافہ کیاگیا،جس سے 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈرز113 روپے 7 پیسے مہنگا ہو گیا،ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق اگست2021 سے ہو گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈرکی نئی قیمت 2002 روپے 7 پیسے مقررہو گئی،جولائی میں ایل پی جی کاگھریلو سلنڈرز1889 روپے 57 پیسے کا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: تبدیلی کا اصل چہرہ بےروزگاری،مہنگائی، اپوزیشن ملکر کام کرے تو حکومت کو بھگا سکتی ہے: بلاول بھٹو